ہالینڈ، 2ایرانی سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری

ہالینڈ، 2ایرانی سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری
ہالینڈ، 2ایرانی سفارتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایمسٹرڈم(آئی این پی)ہالینڈ نے دو ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے، انٹیلی جنس ادارے نے ملک بدری کے احکامات کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ایمسٹرڈم میں قائم ایرانی سفارت خانے میں ملازمت کرنے والے2 ایرانی ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ہم ایرانی سفارت خانے میں ملازمت کرنے والے دو ایرانیوں کو بے دخل کرنے کی تصدیق کرسکتے ہیں ،تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ چند روز پیشترآسٹریا کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ فرانس میں ایرانی اپوزیشن کے اجلاس میں دھماکوں کی سازش تیار کرنے اور اس میں ملوث ملزم کی جرمنی میں گرفتاری کے بعد ایرانی سفارت خانے کا سٹیٹس واپس لینے پر غور شروع کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی