یورپ ایرانی دہشت گردی کا موثر تدارک کرے: مائیک پومیو

یورپ ایرانی دہشت گردی کا موثر تدارک کرے: مائیک پومیو
یورپ ایرانی دہشت گردی کا موثر تدارک کرے: مائیک پومیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(آئی این پی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کی وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایرانی دہشت گردی کا موئثر تدارک کریں۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ایرانی دہشت گردی کی سازشوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔ امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ نے گذشتہ4دہائیوں 1979سے2018 تک یورپ میں ایرانی دہشت گردی کے واقعات کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے یورپ میں ایرانی دہشت گردی کی فہرست ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے جب 30 جون کو فرانس کے صدر مقام پیرس میں شامی اپوزیشن کی سالانہ کانفرنس پر بم حملے کی مبینہ سازش اور جرمنی میں ایرانی سفارت کار کی گرفتاری نے ایران کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ فہرست میں یورپی ممالک میں ایرانی اپوزیشن کی شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے، بم دھماکے کرنے اور دہشت گرد گرپوں کی پشت پناہی کرنے کے واقعات کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں ، ملیشیا کے دہشت گردوں نے یورپی ممالک میں بھی مخالف شخصیات کو ہلاک اور اغوا کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔