کرپشن کاخاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے:چیئرمین نیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب آفس بلوچستان کا دورہ کیا ہے اس دوران انہوں نے کہا کہ کرپشن کاخاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب بلوچستان کا دورہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہرکارروائی قانون اورآئین کے مطابق کی جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان 90ارب ڈالرکامقروض ہوگیا ہے، ہماری5 نسلوں کواس قرض کے وبال کوبھگتناہے، ہرپاکستانی ایک لاکھ 70ہزارروپے کامقروض ہے،کرپشن کاخاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، سیاستدانوں سمیت ہرشخص کی عزت نفس کااحساس ہے ۔