”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“ معروف صحافی ثناءبچہ نے ٹویٹ کیا تو مریم نواز شریف نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے ...
”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“ معروف صحافی ثناءبچہ نے ٹویٹ کیا تو مریم نواز شریف نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اب سب کی نظریں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم پاکستان جا کر یہ کام ضرور کریں گے“ مریم نواز نے وہ اعلان کر دیا جسے سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے 
دونوں نے جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مریم نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور کئی ٹویٹس کا جواب دینے کیساتھ ساتھ خود بھی ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔
معروف خاتون صحافی ثناءبچہ نے بھی ایک ایسا ہی ٹویٹ کیا اور (ج) کے ساتھ شروع ہونے والے کئی الفاظ لکھے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“

یہ ٹویٹ سامنے آیا تو مداحوں نے اس پر جواب دینے شروع کر دئیے اور جب مریم نواز شریف کی اس ٹویٹ پر نظر پڑی تو انہوں نے بھی ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔ مریم نواز شریف نے جواب میں لکھا ”ج سے جولائی (25) ، ج سے جمہوریت ، ج سے جیت!“