ایف آئی اے اہلکار منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا نوٹس آصف زردار ی کودینے بلاول ہاﺅس گئے تو وہاں کیا ہوا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

ایف آئی اے اہلکار منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا نوٹس آصف زردار ی کودینے بلاول ...
 ایف آئی اے اہلکار منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا نوٹس آصف زردار ی کودینے بلاول ہاﺅس گئے تو وہاں کیا ہوا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے کی ٹیم آصف زردا ی اور فریال تالپورسے طلبی کے نوٹس کی تکمیل کرانے میں ناکام رہی ۔ دو نوں رہنماؤں کی عدم دستیابی کی صورت میں بلاول ہاؤس اور فریال تالپور کی رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرکے واپس روانہ ہوگئی ۔

جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم جب آصف زرداری اور فریال تالپور کی طلبی کانوٹس لیکر ان کی رہائشگاہوں پر پہنچی تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ٹیم سے کہا گیا کہ دونو ں شخصیات گھر پر موجود نہیں ہیں ۔ اس پر ایف آئی اے کی ٹیم طلبی کے نوٹس سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی رہائشگاہوں کے باہر چسپاں کرکے واپس چلی گئی ۔

مزید : قومی