شام، اسد فوج نے کلورین گیس کا استعمال کیا: اقوام متحدہ کی تصدیق

شام، اسد فوج نے کلورین گیس کا استعمال کیا: اقوام متحدہ کی تصدیق
شام، اسد فوج نے کلورین گیس کا استعمال کیا: اقوام متحدہ کی تصدیق

جنیوا(آئی این پی)اقوام متحدہ نے شام میں ایک برس قبل اسد رجیم کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی ذمہ دار ایجنسی نے دمشق کے شمالی قصبے دوما میں اپریل 2017 کو کیے گئے ایک کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ ماہرین پر مشتمل اس کمیٹی نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اسد رجیم دوما میں شہریوں پر کلورین گیس کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھی۔یو این ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کے شواہد نہیں ملے مگر کلورین گیس کے استعمال کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد 7 مقامات سے کوئی ایک سو سے زاید نمونے جمع کیے تھے، یہ نمونے اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے کے دو ہفتے بعد حاصل کیے گئے تھے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔طبی ماہرین اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی طرف سے دوما میں ایک گیس بیرل بم گرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...