میری بے گناہی ثابت ہوگئی ، بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ڈالا گیا :راوانوار

میری بے گناہی ثابت ہوگئی ، بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ڈالا گیا :راوانوار
میری بے گناہی ثابت ہوگئی ، بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ڈالا گیا :راوانوار

  

کر اچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمانت منظور ہو نے کے بعد راو انوار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بے گناہی ثابت ہوگئی ہے، مجھے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ڈالا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نہ ہی اٹھانے والوں کا ذکر ہے اور نہ ہی مارنے والوں کا۔

ہم نیوز کے مطابق راو انوار نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے ہی کہہ رہا ہوں کہ میں بے قصور ہوں اور جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا، 99 گواہوں میں سے کسی ایک نے بھی میرا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کا کیس خراب کیا گیا ہے اور اب اصل ملزمان بھی بچ جائیں گے، میرے ساتھ بھی ویسا ہی کیا گیا جیسا مرتضیٰ بھٹو کیس میں ایک شخص کو پھنسانے کے لیے کیا گیا تھا۔سابق ایس ایس پی نے کہا کہ استغاثہ یہ معلوم نہیں کر سکا کہ نقیب اللہ کو کب گرفتار کیا گیا تاہم وقت آنے پر میں سب بتا دوں گا کہ کس نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی۔میری بے گناہی ثابت ہوگئی ہے، مجھے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ڈالا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نہ ہی اٹھانے والوں کا ذکر ہے اور نہ ہی مارنے والوں کا۔

مزید : قومی