”پاک فوج کے اس جنرل نے ہمارے بندے توڑے“ نواز شریف نے اب تک کا سب سے خطرناک الزام لگا دیا

”پاک فوج کے اس جنرل نے ہمارے بندے توڑے“ نواز شریف نے اب تک کا سب سے خطرناک ...
 ”پاک فوج کے اس جنرل نے ہمارے بندے توڑے“ نواز شریف نے اب تک کا سب سے خطرناک الزام لگا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ لوگوں کوزبردستی پارٹی چھڑوانا فوج کے حلف سےانحراف ہے،حلف میں واضح لکھاہےسیاست میں مداخلت نہیں کرینگے،مسلم لیگ ن کےلوگوں کوتوڑ کر پی ٹی آئی میں جوڑاجارہاہے،بہت سےلوگوں سےزبردستی پارٹی چھڑوائی گئی،پاکستان بنانےوالی پارٹی کے خلاف سازشیں کیں جا رہی ہیں اور یہ کام جنرل فیض حمید کی سربراہی میں ہو رہاہے،ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کر یں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہہم نے کیا گناہ کیاہے؟سب دیکھ رہےہیں کہ کس پارٹی کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کی جا رہی ہے؟جس کےخلاف باقاعدہ مہم چل رہی ہےوہ ن لیگ ہے،یہ جیپ نشان والےکون لوگ ہیں؟یہ عوام کیلئےنشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جنرل فیض حمید اور ان کی ٹیم ہمارے لوگوں کو شیر کا نشان چھوڑنے اور جیپ کا نشان دلوانے میں پوری طرح سے ملوث ہیں،بہت سارے لوگ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہ رہے تھے مگر زبردستی ان سے پارٹی چھڑوائی گئی،مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ ان سب کاموں کے لئے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ وضاحتیں دینا پڑی ہیں ،اگر کسی افسر کے بارے میں صفائیاں دینے کی نوبت پڑ جائے تو یقین کرلینا چاہیے کہ خلق خدا کی آواز نقارۂ خدا بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میرےخون کے اندرشامل ہے،ہماراحوصلہ ہےاب تک چیزوں کوبرداشت کیاہے،ہماری برداشت کا مزیدامتحان نہ لیا جائے جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ رہا ہے ، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے ،الیکشن کمیشن کےپاس پوری حکومت کے اختیارات ہیں، الیکشن کمیشن تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے کیونکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنیوالے،دشمن کا مقابلہ کرنے اور جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان جوانوں اورافسروں کوسلام کرتاہوں جومورچوں پرہیں،مورچےوالوں کوسلام کرناچاہیے کیونکہ یہ حلف کی خلاف وزری نہیں کرتے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں ۔ نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ایسے میں نام ای سی ایل پر ڈالنے سے کیا فرق پڑتاہے ؟۔

مزید : قومی /اہم خبریں