نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں، سراج الحق

نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں، سراج الحق
نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے عوام عاجز آ گئے ہیں، نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔

ہم نیوز کے مطابق باجوڑ کے تجارتی مرکز خار بازار گراو¿نڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے نے این اے 40 اور 41 کے لیے ٹکٹس جماعت اسلامی کے نمائندوں کو دیے ہیں ہماری منزل نظام مصطفی ہےاور اس نفاذ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ باجوڑ کے عوام مذہب پسند ہیں اور عام انتخابات میں جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں گے۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سربراہ سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی ملک میں محب وطن اور محب دین قوتوں کی کامیابی کا دن ہو گا۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے عوام عاجز آ گئے ہیں، نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔

مزید :

قومی -