نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر اسحاق ڈار شدید پریشان ہو جائیں گے

نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم ...
نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر اسحاق ڈار شدید پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے اسحاق ڈار کی بیرون ملک گرفتار ی کے لئے کارروائی شروع کردی، وزارت داخلہ کو سابق وزیر خرانہ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط بھیج دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بیرون ملک گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ نیب نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے وزارت داخلہ کوخط لکھا ہے جس کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات لگائی گئی ہیں لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے خط نیب کو واپس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کے خط کے ساتھ سفری دستاویزات اور عدالتی فیصلوں کی مصدقہ نقول نہیں لگائی گئیں۔ نگران وزیر داخلہ اس صورت میں مزید کارروائی کا حکم دیں گے جب تمام مکمل دستاویزات فراہم کی جائیں گی ۔

مزید : قومی