’اسرائیل کی سرحد پر موجود ہماری یہ فوج اسے مکمل تباہ کردے گی‘ بڑے اسلامی ملک نے دبنگ اعلان کردیا، کھلبلی مچادی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے میدان جنگ میں ایران اور اسرائیل کا ایک سے زائد بار سامنا ہو چکا ہے اور اکثر دونوں کی طرف سے ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں بھی دی جاتی رہتی ہیں، تاہم اب ایران کی طرف سے ایسا اعلان کر دیا گیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب ہماری اسلامی فوج موجود ہے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹاڈالے گی۔ یہ اسلامی فوج ہم نے شام میں بنائی ہے اور ان مسلمان فوجیوں کے بوٹوں کی چاپ گولان کی پہاڑیوں کے قریب سنی جا سکتی ہے۔“
حسین سلیمی کا مزید کہنا تھا کہ ”اسرائیل پوری مسلم دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اسلامی فوج اسی فلسفے کے تحت بنائی گئی ہے۔ صہیونی ریاست کے وجود کو اس سے پہلے اتنا سنگین خطرہ کبھی لاحق نہیں ہوا جتنا اس اسلامی فوج کے قیام کے بعد لاحق ہو چکا ہے۔ اب اس کا خاتمہ بہت قریب آ چکا ہے۔لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے پاس بھی ایک لاکھ سے زائد میزائل ہیں جن کا رخ اسرائیل کی طرف ہے۔ ہم لبنان میں اپنی طاقت جمع کر رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے دشمن کے ساتھ وہیں سے لڑائی لڑنا چاہتے ہیں۔ آج حزب اللہ ہی اتنی طاقتور ہو چکی ہے کہ وہ اپنے دم پر ہی اسرائیل کا خاتمہ کر سکتی ہے۔“