یہ میاں بیوی اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منانے کے لئے قبرستان پہنچ گئے، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

یہ میاں بیوی اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منانے کے لئے قبرستان پہنچ گئے، لیکن ...
یہ میاں بیوی اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منانے کے لئے قبرستان پہنچ گئے، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

نئی دلی(نیوز ڈیسک) توہمات کے شکار معاشروں میں قبرستان کو خوف اور دہشت کی علامت قرار دیا جاتا ہے اور خصوصاً شام ڈھلنے کے بعد لوگ قبرستانوں کے قریب سے بھی گزرنے سے ڈرتے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں تو یہ توہمات بہت ہی عام ہیں۔ بھارت میں ایک جوڑے نے اس قسم کے توہمات کے خلاف لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے انتہائی منفرد کام کیا کہ اپنی شادی کی سالگرہ منانے کے لئے قبرستان جا پہنچے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انیتا کمار اور پون کمار کی شادی کی یہ اٹھارہویں سالگرہ تھی جو انہوں نے مقامی قبرستان میں منائی۔ انتیا اور پون کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں بھی قبرستانوں کا تصور بہت منفی اور خوفزدہ کر دینے والا ہے اور لوگوں میں اس حوالے سے عجیب و غریب داستانیں مشہور ہیں۔ وہ یہ دکھانا چاہتے تھے کہ ایسی داستانیں بے بنیاد ہیں اور قبرستانوں کا نحوست سے کوئی تعلق نہیں۔ بس یہی دکھانے کے لئے انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کا اہتمام مقامی قبرستان میں کیا۔

انیتا اور پون کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان کے مہمان سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے قبرستان آنے پرتیار نہیں تھے لیکن ان کے اصرار پر 30 کے قریب مہمان قبرستان آنے پر راضی ہو گئے۔ اس موقع پر انیتا اورپون نے نا صرف سالگرہ منائی بلکہ قبرستان کی صفائی بھی کی اور پودے بھی لگائے۔ مہمانوں کا بھی کہنا تھا کہ اس تقریب میں شرکت کر کے ان کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور اب وہ قبرستان کے بارے میں پہلے کی طرح نہیں سوچتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...