اس پاکستانی نے اپنے آباؤ اجداد کا معلوم کرنے کے لئے 16 ہزار روپے دے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، نتیجہ کیا آیا؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

اس پاکستانی نے اپنے آباؤ اجداد کا معلوم کرنے کے لئے 16 ہزار روپے دے کر ڈی این ...
اس پاکستانی نے اپنے آباؤ اجداد کا معلوم کرنے کے لئے 16 ہزار روپے دے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، نتیجہ کیا آیا؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی این اے کی ٹیکنالوجی آج کے جدید دور میں بہت ترقی کر گئی ہے اور زندگی کے متعدد شعبوں میں اس کا استعمال ہو رہا ہے۔ دیگر استعمالات کے علاوہ اس کا ایک استعمال آباؤ اجداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی ہے۔ یہ معلومات کتنی قابل اعتبار ہو سکتی ہیں، یہ جاننے کے لئے اس پاکستانی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ضرور جان لیجئے۔


ویب سائٹ ”مینگوباز“ کے مطابق برطانیہ میں مقیم اس پاکستانی نوجوان نے اپنے آباؤ اجداد کی معلومات جاننے کے لئے ویب سائٹ 23andMe کو 16 ہزار روپے ادا کئے۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ایک ٹیسٹ ٹیوب بھیجتی ہے جس میں آپ اپنے لعاب کا سیمپل انہیں بھیجتے ہیں۔ اس سیمپل کا تجزیہ کر کے چند ہفتوں بعد نتیجہ آپ کو پہنچا دیا جاتا ہے۔
اس نوجوان نے بھی دی گئی ہدایات پر عمل کیا اور پھر اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کرنے لگا۔ بالآخر اسے ٹیسٹ کا نتیجہ مل گیا، لیکن ایسا کہ دیکھ کر بیچارہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ اس کے ڈی این اے کی ٹیسٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ ”آپ 100 فیصد پاکستانی ہیں۔“


اب آپ ہی بتائیے کہ 16 ہزار روپے میں یہ جاننا کہ ”آپ 100 فیصد پاکستانی ہیں“ کتنی بڑی خوشی کا سبب بن سکتا ہے؟ نوجوان کا کہناہے کہ وہ سمجھ رہا تھا کہ اس کے آباؤ اجداد کے متعلق اسے کوئی نئی بات پتا چلے گی لیکن اس ویب سائٹ نے اسے یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ وہ 100 فیصد پاکستانی ہے، جسے جاننے کے لئے یقیناً اسے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اس نوجوان کے ساتھ پیش آنے والا کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔ اس ویب سائٹ کے متعلق سوشل میڈیا پر کئی اور لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھاری فیس لے کر انہیں بھی اسی طرح کے جوابات دئیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بھارتی نوجوان نے بتایا کہ اسے کئی ہفتوں کے انتظار کے بعد بتایا گیا ”آپ 99.9 فیصد بھارتی ہیں۔“