شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے، ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرانے کا اعلان کر دیا؟ جان کر ان کے ناقدین بھی بھرپور داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے، ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرانے کا اعلان کر ...
شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے، ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرانے کا اعلان کر دیا؟ جان کر ان کے ناقدین بھی بھرپور داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ دینے میں سب پر بازی لے گئے ہیں اور 15 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“ معروف صحافی ثناءبچہ نے ٹویٹ کیا تو مریم نواز شریف نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے ڈیمز کی تعمیر کیساتھ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی جانب سے 5 لاکھ روپے اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے عطیہ دیں گے جبکہ یہ رقم وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب آنے والی نسلوں کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /کھیل