نیٹو میں شمولیت کے لیے مذاکرات کا امکان موجود ہے:مقدونیہ

نیٹو میں شمولیت کے لیے مذاکرات کا امکان موجود ہے:مقدونیہ
نیٹو میں شمولیت کے لیے مذاکرات کا امکان موجود ہے:مقدونیہ

  

سکوپی(آن لائن) مقدونیہ کے وزیر خارجہ نکولا دیمیتروف نے کہا ہے کہ (کل ) بدھ سے شروع ہونیوالی مغربی دفاعی اتحاد کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ان کے ملک کی اس اتحاد میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹواتحاد کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ چند روز قبل عندیہ دے چکے ہیں کہ جولائی میں ہونیوالی کانفرنس میں مقدونیہ کو رکنیت دینے کے مذاکراتی عمل کی منظوری ممکن ہے۔واضح رہے کہ مغربی دفاعی اتحاد کی 2روزہ کانفرنس (کل ) بدھ سے برسلز میں شروع ہو گی۔جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی