آصف زرداری کل ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں؟ ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول ہاوس لاہور میں آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر سینئر وکلا ءسے مشاورت کرنے کے بعد کل ایف آئی اے کے سامنے نہ پیش ہو نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی میں منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر آصف ن زرداری ے سینئر وکلا ءلطیف کھوسہ،اعتزا ز احسن اور نیئر بخاری سے مشاورت کی ہے ۔وکلاءنے ز رداری کو کل ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو نے کا مشورہ دیا ہے۔کل آصف علی زرداری کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایف آئی اے اہلکار طلبی کے نوٹس کی تکمیل کروانے کیلئے لئے ان کی ر ہائشگاہوں پر بھی گئے لیکن ان کی آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی جس پر وہ طلبی کے نوٹس رہائش گاہوں کے باہر چسپا ں کرکے واپس آگئے ۔ اس کیس میں وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل پر ڈال رکھے ہیں اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے ۔