نواز شریف اپنی ذات کےلئے نہیں قوم کے لئے آرہے ہیں:شہباز شریف

نواز شریف اپنی ذات کےلئے نہیں قوم کے لئے آرہے ہیں:شہباز شریف
نواز شریف اپنی ذات کےلئے نہیں قوم کے لئے آرہے ہیں:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے رہتے ہیں پشاور میں میٹرو بس پر 70ارب لگا دئیے ، میری 10 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔نیب ملک کی خدمت کرنیوالوں کو ذلیل و خوار کر رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف نے بھلوال میں انتخانی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات کے لئے نہیں قوم کے لئے پاکستان آرہے ہیں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک میں موٹر وے کا جال بچھایا لوڈ شیڈنگ کا خاتما کیا ۔جس نے خدمت کی اسے سزا ملنی چاہئے کیا ۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ کلثوم نواز کو ہوش آجائے تو فیصلہ سنا دیں لیکن نیب نے ہوش میں آنے سے پہلے فیصلہ سنا دیا ۔نیب ملک کی خدمت کرنیوالوں کو ذلیل و خوار کر رہا ہے۔ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آرہے ہیں۔ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے رہتے ہیں پشاور میں میٹرو بس پر 70ارب لگا دئیے اور جب کہ یہ کہتے تھے کہ ہم میٹرو بس 5ارب میں بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ میری 10 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے مجھ پر کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں ثابت ہو سکا.

مزید :

قومی -