آدمی کے نازک حصے میں کپ پھنس گیا، مگر کس طرح؟ ڈاکٹروں کو ایسی وجہ بتادی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

آدمی کے نازک حصے میں کپ پھنس گیا، مگر کس طرح؟ ڈاکٹروں کو ایسی وجہ بتادی کہ آپ ...
آدمی کے نازک حصے میں کپ پھنس گیا، مگر کس طرح؟ ڈاکٹروں کو ایسی وجہ بتادی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

کانپور(نیوز ڈیسک)انسانوں کے ساتھ سو طرح کے حادثات پیش آ جاتے ہیں لیکن ایسا بدنصیب کون ہو گا کہ جس کے جسم کے نازک حصے میں کپ پھنس جائے؟ یہ بظاہر ناممکن واقعہ ایک بھارتی شخص کے ساتھ پیش آ چکا ہے، جس کی اس نے انتہائی عجیب و غریب وجہ بھی بتا دی ہے۔

’’دی میٹرو‘‘ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ایک میڈیکل کالج میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والا رام دین پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچا تھا، جبکہ اس کے جسم سے خون بھی خارج ہو رہا تھا۔ جب اس کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو پیٹ میں ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ڈاکٹروں کے لئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو گیا۔ یہ سٹیل کا ایک کپ تھا جو اس کی بڑی آنت میں پھنسا ہوا تھا۔ جب ڈاکٹروں نے رام دین سے اس کے متعلق سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ڈاکوؤں نے اسے لوٹا تھا اور اس واقعے کے دوران وہ اس کے جسم کے پچھلے حصے میں یہ کپ بھی داخل کر گئے تھے۔

بہرحال، ڈاکٹروں نے اس ناقابل یقین وضاحت کو ایک جانب رکھتے ہوئے کپ نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ایک گھنٹے کی تگ و دو کے باوجود جب کپ باہر نا آ سکا تو بالآخر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دو گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران رام دین کا پیٹ چاک کر کے اس کی بڑی آنت سے کپ باہر نکالا گیا۔ اب اس کی حالت بہتر ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چند دن میں اسے چھٹی دے دی جائے گی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...