’میں تمہاری بیوی کو۔۔۔‘ تعلق قائم کرنے کے بعد جسم فروش لڑکی نے ارب پتی شخص سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہی تمام مرد ابھی توبہ کرلیں گے

’میں تمہاری بیوی کو۔۔۔‘ تعلق قائم کرنے کے بعد جسم فروش لڑکی نے ارب پتی شخص ...
’میں تمہاری بیوی کو۔۔۔‘ تعلق قائم کرنے کے بعد جسم فروش لڑکی نے ارب پتی شخص سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہی تمام مرد ابھی توبہ کرلیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابوجہ(نیوز ڈیسک) بھارت جہاں ایک جانب جنسی جرائم کے حوالے سے دنیا میں بدنام ہے تو وہیں دوسری جانب جسم فروشی کے میدان میں بھی اس کا اپنا ایک مقام ہے۔ گمنام دیہاتوں سے لے کر بالی وڈ فلم انڈسٹری تک یہ دھندہ پھیلا ہوا ہے، حتٰی کہ بھارتی نژاد لڑکیاں باہر کے ممالک میں بھی جسم فروشی، اور اس کی آڑ میں خطرناک جرائم میں ملوث ہیں۔ ایک ایسی ہی مثال بھارتی نژاد کینیڈین بہنیں جیوتی متھرو اور کرن متھرو ہیں، جنہوں نے افریقی ممالک میں جنسی دھندے کی آڑ میں ایسی لوٹ مار مچائی ہے کہ جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

’’وائس آن لائن‘‘ کے مطابق جیوتی اور کرن ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’’کینیڈین کارڈاشین سسٹرز‘‘ کے نام سے مشہورہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ ماڈل گرلز کے طور پر جانی جاتی ہیں لیکن ان کا اصل کام جسم فروشی ہے۔ وہ افریقی ممالک کے ارب پتی افراد کو جنسی خدمات فراہم کرتی تھیں اور پھر انہیں بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقوم ہتھیا لیتی تھیں۔ 

ان کا تازہ ترین شکار نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا ارب پتی بزنس مین فیمی اتیدولا بنا، جس کی خفیہ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اس کی بیوی کو دکھانے کی دھمکی دی گئی اور اس سے ہزاروں ڈالر بھتے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ فیمی اس صورتحال سے بہت پریشان ہوا اور گھبرا کر پولیس سے رابطہ کر لیا، جس کے نتیجے میں بالآخر یہ دونوں بہنیں پکڑی گئیں۔

پولیس نے جب تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ یہ دونوں اب تک 274 دولتمند افراد کو لوٹ چکی ہیں۔ بدنامی کے ڈر سے ان میں سے کسی نے بھی پولیس کو اطلاع نہیں کی تھی لہٰذا دونوں بہنیں بلاخوف و خطر اپنا شیطانی دھندہ جاری رکھے ہوئے تھیں۔ اب یہ دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمے کی کاروئی جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان کے جرائم کی طویل فہرست کے پیش نظر انہیں طویل قید کی سزا سنائی جائے گی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس