جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو خان صاحب نمبر ون ہوتے : حمزہ شہباز 

جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو خان صاحب نمبر ون ہوتے : حمزہ شہباز 
جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو خان صاحب نمبر ون ہوتے : حمزہ شہباز 

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان نمبر ون ہوتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ عمران خان ! الزامات لگانے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا،وزیراعظم بننے کے لئے نواز شریف کی طرح خدمت کرنی پڑتی ہے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ کلثوم بی بی بہت بیمار ہیں لیکن نوازشریف نے کہا کہ قوم میرا انتظار کر رہی ہے ،نوا زشریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کرکے دکھایا ، ان کے دور حکومت میں 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم کرپشن فری پاکستان بنائیں گے جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان نمبر ون ہوتے ، عمران خان نے محض پشاور کے عوام کو دھوکا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...