”اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں یہ سچ بتایا ہے اور اب ڈر رہی ہوں کہ۔۔۔“ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایسا کون سا سچ بتا دیا کہ اب ڈرنا شروع ہو گئی ہیں؟ جان کر آپ ابھی سے ہی فلم کا انتظار شروع کر دیں گے

”اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں یہ سچ بتایا ہے اور اب ڈر رہی ہوں کہ۔۔۔“ سنی ...
”اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں یہ سچ بتایا ہے اور اب ڈر رہی ہوں کہ۔۔۔“ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایسا کون سا سچ بتا دیا کہ اب ڈرنا شروع ہو گئی ہیں؟ جان کر آپ ابھی سے ہی فلم کا انتظار شروع کر دیں گے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ”کرن جیت کور“ میں کچھ ایسے سچ بھی بتائے ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں اپنی زندگی سے متعلق پورا سچ دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کو یہ کاوش کیسی لگے گی؟ اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“ معروف صحافی ثناءبچہ نے ٹویٹ کیا تو مریم نواز شریف نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا 

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے کہا ” میں جتنی ایمانداری سے اپنے بارے میں بتا سکتی تھی، بتایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اب ڈر رہی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے یا کہیں گے کیونکہ انہیں اچھا، برا اور گندا دیکھنے کو ملے گا۔

میری زندگی پر بننے والی فلم میں ہر کسی کو کرن جیت کور ووہڑا کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کرن جیت ہی میرا اصل ہے جبکہ سنی لیونی صرف ایک برانڈ ہے جو میں نے بنایا ہے۔ جو لوگ کسی گانے یا فلم میں یا پھر فوٹوشوٹ میں دیکھتے ہیں وہ صرف اور صرف ایک شخصیت ہے۔“

واضح رہے کہ اس سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی اس ویب سیریز میں راج ارجن، رائیسا ساﺅجانی، کرم ویر لامبا، بیجے جسیت آنند، گروشا کپور، ونش پردھان اور مارک بکنر شامل ہیں۔ اس ویب سیریز میں سنی لیونی کی زندگی کے سفر کو دکھایا گیا ہے جو کرن جیت کور تھیں اور پھر کینیڈا منتقل ہو گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...