منی لانڈرنگ کیس کے تفتیش کارنجف مرزا خود آصف علی زرداری کے مجرم ہیں:ترجمان بلاول کاموقف

منی لانڈرنگ کیس کے تفتیش کارنجف مرزا خود آصف علی زرداری کے مجرم ہیں:ترجمان ...
منی لانڈرنگ کیس کے تفتیش کارنجف مرزا خود آصف علی زرداری کے مجرم ہیں:ترجمان بلاول کاموقف

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ نجف علی مرزا آصف علی زرداری کے مجرم ہیں وہ کس طرح ان کے خلاف کیس کی انکوائری کر سکتے ہیں؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جو نوٹس ہمیں دیا گیا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ کا نوٹس ہے لیکن میڈیا پر 40ارب کی بات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اس کی انکوائری کررہا ہے وہ آصف علی زرداری پر حملہ کے مقدمے میں نامزد ہے یعنی نجف مرزا اس کی انکوائری کر رہا ہے ۔ نجف مرزا آصف علی زرداری کے ملزم ہیں اس لئے وہ کس طرح اس کیس کی انکوائری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص پر کوئی مقدمہ نہیں ہے اس کو ای سی ایل پرڈال دیا گیا ہے حالانکہ نواز شریف کو باہر جانے دیتے ہیں اورزلفی بخاری کو ایک درخواست پر ای سی ایل سے نکال دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کے ساتھ کبھی کوئی لڑائی نہیں کی البتہ ان اشخاص کو ذمہ داری ٹھہرایا ہے جنہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کا استحصال کیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...