پرامن بلوچستان اور خوشحال پاکستان چاہتا ہوں : بلاول بھٹو

پرامن بلوچستان اور خوشحال پاکستان چاہتا ہوں : بلاول بھٹو
پرامن بلوچستان اور خوشحال پاکستان چاہتا ہوں : بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) 129پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان اور خوشحال پاکستان چاہتا ہوں ،بلوچستان کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے۔
بلاول بھٹو کا ’’ہولو گرام ‘‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسانو ں کے لئے کام کرتی ہے،کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ ہم اقتدار میں آکر بینظیر انکم سپورٹ میں توسیع کریں گے ،یہی نہیں بیروزگاری اور بھوک کا خاتمہ کریں گے ،ہماری جماعت ہمیشہ غریبوں اورمزدوروں کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت مٹاو پروگرام پورے بلوچستان میں شروع کریں گے کیونکہ بلوچستان کے عوام کو سندھ میں آکر اپنا علاج کروانا پڑتا ہے ،بلوچستان کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے میں پرامن بلوچستان اور خوشحال پاکستان چاہتا ہوں ۔