لوگ نواز شریف کی آمد پر پیار کا اظہار کریں ، قانون اپنے راستے پر چلے گا:نگران وزیر دفاع

لوگ نواز شریف کی آمد پر پیار کا اظہار کریں ، قانون اپنے راستے پر چلے گا:نگران ...
لوگ نواز شریف کی آمد پر پیار کا اظہار کریں ، قانون اپنے راستے پر چلے گا:نگران وزیر دفاع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لو دھی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن آمد کے موقع پر اگر لوگ اپنے پیار کا اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں اورقانون اپنے راستے پر ضرور چلتا رہے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عبوری وزیر دفاع نے کہا کہ بیرونی میڈیا کے ارکان اور مبصرین انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے عبوری حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ دار ی بنتی ہے ۔آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سرگرم عمل ہے ۔ کچھ بھی ہو جائے ہم نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم الیکشن کروا سکتے ہیں اور ہم نے الیکشن کروا کے دکھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن آمد کے موقع پر اگر لوگ اپنے پیار کا اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں اورقانون اپنے راستے پر ضرور چلتا رہے گا اور قومی اثاثو ں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے یہ چیزیں متوازی چلتی رہیں تو بہترہے ۔

مزید : قومی