ادارے جذبات کا احترام کریں،نیب نواز شریف کو ائر پورٹ سے گھر جانے دے :مریم اورنگزیب

ادارے جذبات کا احترام کریں،نیب نواز شریف کو ائر پورٹ سے گھر جانے دے :مریم ...
ادارے جذبات کا احترام کریں،نیب نواز شریف کو ائر پورٹ سے گھر جانے دے :مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کو چاہئے کہ وہ جذبات کا احترام کریں اور نواز شریف کو ائر پورٹ سے گھر جانے دیں تاکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ سے ملاقات کر سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان کی بات پر غور کرے ۔ الیکشن پر اعتراض کا مطلب یہ نہیں مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کرے ۔نواز شریف نے احتساب کے عمل کو پوری طرح فالو کیا ہے۔ اس لئے نیب کو چاہئے کہ ان کو ائر پورٹ سے گھر جا کر والدہ سے ملنے دیا جائے اور اس کے بعد قانون کے مطابق جو کارروائی ہے کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو چاہئے کہ وہ جذبات کا احترام کریں اور نواز شریف کو ائر پورٹ سے گھر جانے دیں تاکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ سے ملاقات کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کی قیادت میں نوازشریف کا استقبال کرنے ائر پورٹ پر جائیں گے ۔

مزید : قومی