امریکی وزارت خارجہ کاوزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق اظہارلاعلمی

امریکی وزارت خارجہ کاوزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق اظہارلاعلمی
امریکی وزارت خارجہ کاوزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق اظہارلاعلمی

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس کا کہنا ہے کہ فی الحال وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکا سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہے۔

تفصیلات کےت مطابق وائٹ ہاو¿س میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہاو¿س نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے میں نے بھی پڑھا ہے لہذا اس کی تصدیق اور ان کی ملاقات کی تفصیلات کے لیے وائٹ ہاو¿س سے رابطہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ دنوں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اس ماہ صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے تاہم دورہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی