عمران خان کے احکامات خیبر پختون خواہ حکومت نے ہوا میں اڑا دیئے، کتنے کی گاڑی وزیر اطلاعات کیلئے خرید لی؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

عمران خان کے احکامات خیبر پختون خواہ حکومت نے ہوا میں اڑا دیئے، کتنے کی گاڑی ...
عمران خان کے احکامات خیبر پختون خواہ حکومت نے ہوا میں اڑا دیئے، کتنے کی گاڑی وزیر اطلاعات کیلئے خرید لی؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے سادگی اختیار کرنے کے احکامات خیبر پختون خواہ حکومت نے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کیلئے نہایت قیمتی اور لگژری گاڑی خرید کر ہوامیں اڑا دیئے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شوکت یوسفزئی کیلئے 80 لاکھ روپے کی جدید جیپ خریدی گئی ہے جو کہ 2800 سی سی ہے اور اس کی خریداری بھی خلاف ضابطہ کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق صوبائی وزیر کیلئے زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑی منگوائی جا سکتی ہے۔وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں دیر، چترال و دیگر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں جانا ہوتا ہے، جہاں عام گاڑی میں نہیں جایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے زیر استعمال گاڑی تین بار خراب ہو چکی ہے اور مجبوری میں حکومت سے یہ گاڑی مانگی تھی جس کے بعد لگژری گاڑی کی بطورِ خاص خریداری کیلئے سمری منظور ہوئی اور گاڑی خریدنے کے تمام قواعد و ضوابط پورے کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -