اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس، تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلمبند

اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس، تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلمبند
اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس، تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلمبند

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلمبند کرلیا،عدالت نے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیا،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسرنادر عباس پر جرح کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی سماعت ہوئی ،نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی ،دوران سماعت شریک ملزمان نعیم محمود ،منصور رضا رضوی اور سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت کے رو برو پیش ہوئے ، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلم بندکرلیااور سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس پر وکیل صفائی جرح کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد