غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،فردوس عاشق اعوان

غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،فردوس عاشق اعوان
غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے،اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی،آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے "مال مفت دل بے رحم" کے مصداق ہیں،اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی،ان کا کہناتھا کہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد