جج کی ویڈیو بنانے والا ناصر بٹ سامنے آ گیا ، یہ ویڈیو کب کی ہے ؟ انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

جج کی ویڈیو بنانے والا ناصر بٹ سامنے آ گیا ، یہ ویڈیو کب کی ہے ؟ انتہائی حیران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ کے بارے میں اس وقت سوشل میڈیا اور میڈیا چینلز سمیت اخبارات میں بات ہو رہی ہے لیکن باضابطہ طور پر انہوں نے ابھی تک کسی بھی میڈیا آوٹ لٹ کو انٹرویو نہیں دیا ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ” آر اے شہزاد “ نامی ٹویٹر صارف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ناصر بٹ سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کے دورا ن ہونے والی گفتگو ٹویٹر پر شیئر کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ” آر اے شہزاد “ نے ٹویٹر پر اپنا تعارف ” سائیکالوجسٹ “ کے طور پر کروایاہے جبکہ ان کی فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وہ پیشے سے ” بچوں کے تحفظ “ کے ورکر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں ۔ ٹویٹر صارف کا کہناہے کہ ناصر بٹ ان کے ہمسائے ہیں اور ان کے راولپنڈی سے فیملی فرینڈ ہیں ۔
آر اے شہزاد کے مطابق ناصر بٹ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دورا ن انہوں نے کہا کہ جج کے ساتھ میری یہ ویڈیو رمضان المبارک سے ایک روز قبل کی ہے ، ہمیں اس بات کا علم ہے کہ حکومت فرانزک آڈٹ کروا چکی ہے ، جج نے اس ویڈیو میں کہا کہ میری نوازشریف سے ملاقات کرواﺅ میں ان سے معافی مانگنا چاہتاہوں ،جج نے نوازشریف کو پیغام بھجوایا کہ مجھ سے ملاقات کریں اور مجھے معاف کر دیں جس پر نوازشریف نے کہا کہ معافی اللہ سے مانگو تم خدا کے آگے جواب دہ ہو ۔


ٹویٹر پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ناصر بٹ کا کہناتھا کہ جس کو ویڈیو کے متن پر شک ہے وہ لندن کیس کر لے ، اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا ، نوازشریف جیساشریف اور درویش صفت بندہ نہیں دیکھا ، میرا کروڑوں کا کاروبار پاکستان میں خطرے میں ہے مگر نوازشریف پر سب قربان ہے ، ویڈیوز کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا ، اس بارے میں مریم بی بی بات کریں گے ، مگر یہ بہت چھوٹا سا حصہ ہے ، بہت کچھ باقی ہے ۔

مزید :

قومی -