” فیاض الحسن چوہان نے مجھ سے ملاقات کر کے منتیں کیں کہ میاں صاحب کو اس بات پر مناﺅ “ جج کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ کا تحریک انصاف کے وزیر کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ساتھ ویڈیو بنا نے والے ناصربٹ نے ابھی تک کسی بھی میڈیا چینل کو انٹرویو نہیں دیاہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک شخص جس کا نام ” اے آر شہزاد “ ہے ، نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی ناصر بٹ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس کا احوال انہوں نے ٹویٹر پر بیان کیا ہے ۔آر اے شہزاد کے مطابق ناصر بٹ کا کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد سرینہ ہوٹل میں ناشتے پر ملاقات کی جس دوران وہ ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے منتیں کرتا رہا جبکہ اس ملاقاتت میں ایک معروف اینکر بھی موجود تھا جو کہ میرا کلاس فیلو ہے ۔ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید لندن میں منتیں کرتا تھا کہ میری نوازشریف سے بات کراﺅ ، شیخ رشید سے کہو کے میرے بارے میں کوئی ایک بات کرے پھر میں اس کے سارے راز فاش کروں گا ، یہ ہر دفعہ اختتامی جلسہ میری حویلی کے آگے کرتا تھا جس کے مالی اخراجات ہم اٹھاتے تھے ۔