غیرقانونی بھرتیوں کا کیس،ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پرفرد جرم عائد

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس،ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پرفرد جرم عائد
غیرقانونی بھرتیوں کا کیس،ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پرفرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پرفرد جرم عائد کردی،عدالت نے سماعت24 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے 6 گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کیخلاف نیب درخواست کی سماعت کی،نیب نے ڈاکٹرعبدالصمد کیخلاف ایک کروڑسے زائد کاریفرنس دائرکررکھاہے ،ملزم پرغیرقانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے،عدالت نے ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد کردی،احتساب عدالت نے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے 6 گواہوں کو طلب کرلیا۔