شادی میں چور گھس گئے، دولہا دلہن کے ہنی مون پر جانے کے خواب توڑ ڈالے

شادی میں چور گھس گئے، دولہا دلہن کے ہنی مون پر جانے کے خواب توڑ ڈالے
شادی میں چور گھس گئے، دولہا دلہن کے ہنی مون پر جانے کے خواب توڑ ڈالے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا دلہن کی شادی ہوئی جس میں چور گھس گئے اور نئے نویلے جوڑے کے ہنی مون پر جانے کے خواب چکناچور کر دیئے۔ میل آن لائن کے مطابق دولہا پاﺅل ایٹکنسن اور دلہن کیرلے کی شادی گزشتہ ہفتے برطانوی قصبے کورفے کاسل کے قریب واقع ایک فارم پر ہوئی۔ شادی کی تقریب کے اگلے روز دولہا دلہن پیکنگ کر رہے تھے جب چور گھس آئے ۔

رپورٹ کے مطابق چور کیرلے اور پاﺅل کو ملنے والے تمام تحائف اور ہزاروں پاﺅنڈز کی رقم چوری کرکے لے گئے۔ کیرل اور پاﺅل اسی رقم سے کینیڈا میں ہنی مون منانے کے لیے جانے والے تھے، جس کی انہوں نے پوری تیاری کر رکھی تھی لیکن آخری لمحے پر ان کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا۔ کیرلے کا کہنا تھا کہ ”ہماری شادی میں 150سے زائد مہمان آئے تھے اور ان میں سے اکثر نے کیش تحفے دیئے تھے۔ میں اور پاﺅل بہت خوبصورت خواب دیکھ رہے تھے اور کچھ لوگ آئے جنہوں نے اسے ایک ڈراﺅنے خواب میں بدل دیا۔ مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ ہمارے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس