مغربی ملک میں مقیم شہری کی افغان لڑکی سے شادی لیکن پھر اُسے ساتھ لے جا کر کس کام پر لگادیا؟ جان کر کوئی بھی لڑکی شادی کر کے باہر جانے سے گھبرائے

مغربی ملک میں مقیم شہری کی افغان لڑکی سے شادی لیکن پھر اُسے ساتھ لے جا کر کس ...
مغربی ملک میں مقیم شہری کی افغان لڑکی سے شادی لیکن پھر اُسے ساتھ لے جا کر کس کام پر لگادیا؟ جان کر کوئی بھی لڑکی شادی کر کے باہر جانے سے گھبرائے

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں مقیم ایک شہری نے افغانستان کی ایک لڑکی سے شادی کرکے اسے آسٹریلیا بلایا اور پھر اسے ایسی بہیمانہ سلوک کا نشانہ بناتا رہا کہ سن کر کوئی لڑکی شادی کرکے باہرجانے گھبرائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 39سالہ آسٹریلوی شہری نے افغانی لڑکی سے شادی کی اور اسے ’ون وے ٹکٹ‘ پر آسٹریلیا بلا لیا اور پھر اسے گھر میں باندی بنا کر رکھ لیا۔ لڑکی کا شوہر، دیور اور ساس تمام اس پر تشدد کرتے اور گھر کا سارا کام کرواتے۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے افغانی لڑکی پر سڈنی میں واقع اپنے گھر سے نکلنے پر پابندی لگا رکھی تھی اور اگر وہ بیرونی دروازے کے پاس بھی جاتی تو اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے۔ کئی سال اسے غلامی کی زندگی جینے پر مجبور کرنے کے بعد بالآخر جنوری 2018ءمیں اس کا شوہر اسے افغانستان لے کر گیا اور اسے وہیں چھوڑ کر خود آسٹریلیا واپس آ گیا۔ تاہم اگلے ہی مہینے لڑکی دوبارہ آسٹریلیا پہنچ گئی اور پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کی رپورٹ کر دی۔ طویل تحقیقات کے بعد اب پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں سڈنی سنٹرل لوکل کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تینوں پر لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر انہیں 25سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی