کسی بھی آدمی کو بیگم کے حاملہ ہونے کی خبر ملے تو فوراً سب سے پہلے اپنا خون عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔

کسی بھی آدمی کو بیگم کے حاملہ ہونے کی خبر ملے تو فوراً سب سے پہلے اپنا خون ...
کسی بھی آدمی کو بیگم کے حاملہ ہونے کی خبر ملے تو فوراً سب سے پہلے اپنا خون عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین ریڈ کراس نے ہر شادی شخص مرد کو اس وقت فوری طور پر خون عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے جب وہ سنیں کہ ان کی بیوی حاملہ ہو چکی ہے اور ریڈ کراس کی طرف سے اس کی انتہائی اہم وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلین ریڈ کراس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ دوران حمل خواتین کو خون کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ دوران حمل ہر پانچ میں سے ایک خاتون کے لیے تو خون لگوانا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ان کو اور ان کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دوسری طرف خون دینے والے افراد کی شرح اس سے انتہائی کم ہے۔ ریڈکرا س کے مطابق حالیہ سالوں میں ہر 30میں سے ایک آسٹریلوی شہری خون دیتا ہے۔خون عطیہ کرنے والوں کی یہ شرح خون کی ضرورت مند حاملہ خواتین کی شرح سے کہیں کم ہے، چنانچہ اگر مرد اپنی بیوی کے حاملہ ہونے کی خبر سن کر خون عطیہ کریں تو وہ کسی حاملہ خاتون اور اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی زندگی کے لیے اہم ہو سکتا ہے اور یہ حاملہ خاتون خود اس شخص کی بیوی بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -