وہ جگہ جہاں کوئی بھی کپڑے نہیں پہنتا

وہ جگہ جہاں کوئی بھی کپڑے نہیں پہنتا
وہ جگہ جہاں کوئی بھی کپڑے نہیں پہنتا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میلے ٹھیلے تو ہمارے ہاں بھی ہوتے ہیں اور شاید دنیا میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں مگر مغربی دنیا میں دیگر تمام تر خباثتوں کے ساتھ ساتھ ایسے شرمناک میلوں کی روایت بھی جڑ پکڑ چکی ہے جس میں لوگ برہنہ ہو کر شریک ہوتے ہیں۔ ایسے میلوں کو برہنہ فیسٹیول کا نام دیا جاتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایسا ہی ایک میلہ برطانوی علاقے سمرسیٹ میں واقع لنگ پورٹ نامی شہر کے قریب ’تھورنی لیکس کیروان‘ کے مقام پر منعقد ہوتا ہے اور ان دنوں یہ میلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میلے کا انعقام ’برٹش نیچرزم‘ (British Naturism)نامی تنظیم کرتی ہے۔ رواں سال کا یہ میلہ گزشتہ روز شروع ہوا اور 15جولائی تک جاری رہے گا۔ ماضی کی طرح اس سال بھی اس میلے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے ہیں اور یہ تمام لوگ پورا ہفتہ اس مقام پر برہنہ ہو کر گزاریں گے۔ اس میلے کے منتظمین میں سے ایک شخص نیگل پنکسٹن کا کہنا ہے کہ ”برطانیہ میں نیچرازم بہت مقبول ہو رہا ہے، ہر سال ہمارے اس میلے میں لوگوں کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوتی ہے اور اس سال ریکارڈ لوگ اس میں شریک ہوئے ہیں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس