سہاگ رات پر دودھ پینے سے پاکستانی دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت تشویشناک، اس میں ایسا کیا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

سہاگ رات پر دودھ پینے سے پاکستانی دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت تشویشناک، اس ...
سہاگ رات پر دودھ پینے سے پاکستانی دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت تشویشناک، اس میں ایسا کیا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے نواحی علاقے جھگی سیداں میں ایک بدقسمت دلہن اپنی سہاگ رات کو ہی موت کے منہ میں چلی گئی جبکہ دولہا انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں موجود ہے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ المناک حادثہ سہاگ رات پر دودھ پینے سے پیش آیا جس میں چھپکلی گری ہوئی تھی۔دولہا کا نام صدام حسین اور دلہن کا نام صائمہ بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے صدام اور صائمہ دونوں کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم چند گھنٹے بعد صائمہ دم توڑ گئی اور صدام تاحال زندہ ہے مگر اس کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس واقعے کے بعد ان کے گھر پہنچی اور ان کے کمرے کا جائزہ لیا تو وہاں دودھ کے برتن سے مری ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ صائمہ کی موت زہرخورانی سے ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد