’پاکستان بھارت میچ سے پہلے میں دونوں ٹیموں سے ملنے گیا اور وہاں جو دیکھا اس کے بعد انڈیا کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا‘ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایسا کیا دیکھا کہ اپنی ٹیم کی سپورٹ ہی چھوڑ دی؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوجائے

’پاکستان بھارت میچ سے پہلے میں دونوں ٹیموں سے ملنے گیا اور وہاں جو دیکھا اس ...
’پاکستان بھارت میچ سے پہلے میں دونوں ٹیموں سے ملنے گیا اور وہاں جو دیکھا اس کے بعد انڈیا کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا‘ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایسا کیا دیکھا کہ اپنی ٹیم کی سپورٹ ہی چھوڑ دی؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوجائے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور دونوں ملکوں کی ٹیموں سے ملنے ان کے ہوٹلوں میں پہنچ گیا۔ وہ اس سے قبل کسی بھی دوسرے پاکستانی کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیدائی تھا اور ہر میچ میں یقینا اسی کو سپورٹ کرتا تھا مگر ہوٹلوں کا چکر لگانے کے بعد اس کا دماغ ایسا گھوما کہ اس پاک بھارت میچ میں اس نے بھارتی ٹیم کی سپورٹ کی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق محمد نامی یہ ڈرائیور مانچسٹر میں ٹیکسی چلاتا ہے۔محمد نے بتایا کہ ”میں حسب معمول اپنی ٹیکسی میں تھا جب مجھے پتا چلا کہ بھارتی ٹیم ’ریڈیسن بلیو‘ نامی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے۔ اس ہوٹل کے عملے کے کچھ اراکین کے ساتھ میری دوستی تھی چنانچہ میں ہوٹل پہنچ گیا۔ میرا خیال تھا کہ اپنے ان دوستوں کی مدد سے میں بھارتی کرکٹرز سے مل پاﺅں گا مگر جب میں وہاں پہنچا تو میرے دوستوں نے بھی ہاتھ اٹھا دیئے اور بتایا کہ اتنے اہم میچ سے پہلے بھارتی کرکٹرز کسی سے نہیں ملنا چاہتے تاکہ ان کی توجہ نہ بھٹکے اور وہ صرف کھیل پر مرکوز رہے۔ “ محمد کا کہنا تھا کہ ”اس ہوٹل سے نکلنے کے بعد میں اس ہوٹل کی طرف چل دیا جہاں پاکستانی ٹیم ٹھہری ہوئی تھی۔ پہلے تجربے کی وجہ سے میرا خیال تھا کہ وہاں بھی مجھے مایوسی ہوگی کیونکہ یقینا پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس انتہائی اہم میچ سے پہلے کسی سے نہیں ملنا چاہیں گے اور اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھے ہوئے ہوں گے مگر جب میں وہاں پہنچا تو میری حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ وہ ہوٹل میں گھوم رہے تھے اور ہر کوئی ان سے مل سکتا تھا۔ میں بھی تمام کھلاڑیوں سے ملا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ بھارتی ٹیم کرکٹ کی دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کیوں ہے اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی بری کیوں ہے۔ اس روز میں نے پاک بھارت میچ میں بھارت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم کی ہوٹل میں حالت دیکھ کر یہ تو مجھے محسوس ہو گیا تھا کہ ورلڈ کپ پاکستان نہیں جا رہا۔ چنانچہ میری خواہش تھی کہ ورلڈ کپ برصغیر جائے، لہٰذا میں نے اس میچ میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کیا اور ورلڈ کپ کے باقی میچوں میں بھی کر رہا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس