جی ایس ٹی لگنے کے بعد ایک من آٹے کی قیمت کیا ہو گئی ؟جان کر غریب آدمی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

جی ایس ٹی لگنے کے بعد ایک من آٹے کی قیمت کیا ہو گئی ؟جان کر غریب آدمی کی ...
جی ایس ٹی لگنے کے بعد ایک من آٹے کی قیمت کیا ہو گئی ؟جان کر غریب آدمی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹے کی 80کلو والی بوری پر 550روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350روپے ہوگئی ہے ،اسی طرح ایک من آٹے کی قیمت 1675 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائن میدے کی بوری پر 700روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب بوری 3900سے بڑھ کر 4600روپے کی ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ تاجروں نے 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

مزید : بزنس