بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی، ایک سال میں اتنے پیسے بھجوادیے کہ تبدیلی نظر آنے لگی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی، ایک سال میں اتنے پیسے ...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی، ایک سال میں اتنے پیسے بھجوادیے کہ تبدیلی نظر آنے لگی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے دوران21,841.50 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کے دوران موصول ہونے والے 19,913.55 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.68 فیصدزائد ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جون 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,650.52ملین ڈالر رہی جو مئی 2019ء  کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018ء کے مقابلے میں 1.40 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک جون 2019ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب334 ملین ڈالر،356.03 ملین ڈالر،276.76ملین ڈالر ، 268.97ملین ڈالر، 163.46 ملین ڈالر، اور52.49 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جون 2018ء   میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 336.61ملین ڈالر،345.31 ملین ڈالر، 260.32 ملین ڈالر،260.25ملین ڈالر، 163.53ملین ڈالر اور 62.16 ملین ڈالر تھیں۔ جون 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 198.81 ملین ڈالر رہیں جبکہ جون 2018ء میں ان ملکوں سے199.47 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید : بزنس