20 برس بعد دنیا کی انتہائی اہم شخصیت کی کل پاکستان آمد

20 برس بعد دنیا کی انتہائی اہم شخصیت کی کل پاکستان آمد
20 برس بعد دنیا کی انتہائی اہم شخصیت کی کل پاکستان آمد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگ برینڈی کل (جمعرات کو) پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ لگ بھگ گزشتہ 20 برسوں کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے کسی صدر کی جانب سے یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق بورگ برینڈی جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ایک روزہ ہوگا جس کے دوران وہ وزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم ندیم بابر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی رکن اکرام سہگل اور مارٹن ڈاﺅ گروپ کے چیئرمین علی اکھائی معزز مہمان کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لنچ دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ 17 برس سے پاتھ فاﺅنڈر اور مارٹن ڈاﺅ گروپس مشترکہ طور پر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں ’ پاکستان بریک فاسٹ ‘ کے نام سے تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان سے جانے والی اعلیٰ ترین حکومتی شخصیت بطور مہمان خصوصی شریک ہوتی ہے جبکہ عالمی لیڈرز اور شخصیات سمیت عالمی میڈیا کو بھی اس میں مدعو کیا جاتا ہے ۔ اس تقریب میں پاکستان کی اعلیٰ حکومتی شخصیت ( زیادہ تر وزیر اعظم) کیلئے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے صدر کے دورہ اسلام آباد سے ایک بات واضح ہوجاتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہے اور پاکستان بھی نئے اتحادی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بزنس