”قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا“ وزیر اعلیٰ پنجاب

”قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا“ وزیر اعلیٰ ...
”قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا“ وزیر اعلیٰ پنجاب

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سماجی، ماحولیاتی اورمعاشی مسائل میں اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاپولیشن ڈے وسائل کے تناسب سے آبادی کی شرح برقرار رکھنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے۔ ہر شہری کے بہتر معیار زندگی کیلئے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ہر شہری کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہیں لیکن اس کیلئے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں ہر سطح پر غور و فکر ضروری ہے۔ حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقی کی پالیسی کے ذریعے بڑے شہروں میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور