وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی اصولی منظوری دی جبکہ حتمی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی معاونت کریں گے اور پولیس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، اب مزید بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پرانا دور بدل گیا، نئے پاکستان میں پرانا رویہ قابل قبول نہیں۔ ہر شہری قابل احترام ہے، تھانوں میں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ محض ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ کارثواب بھی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور