پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں، عندلیب عباس کادعویٰ

پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں، عندلیب عباس کادعویٰ
پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں، عندلیب عباس کادعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عند لیب عباس نے کہاہے کہ پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں ، یہ اپوزیشن نے اس وقت بنائے تھے جب یہ حکومت میں تھے اوران کو پتہ تھاکہ ہم پکڑے جائیں گے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں ، یہ اپوزیشن نے اس وقت بنائے تھے جب یہ حکومت میں تھے اوران کو پتہ تھاکہ ہم پکڑے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بنے دس ماہ ہوگئے ہیں اپوزیشن کاسارے کا سارا زور اس بات پر ہے کہ ہمیں کیوں نکالا اور یہ مقدمات غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرز کے قوانین غلط ہیں ، یہ اپنے جرائم سے بچنے کیلئے ہیں ، ان قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی