ویڈیو سامنے آنے کے بعد جج کو کیس سے الگ ہوجانا چاہئے ، ترجمان وزیراعظم

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جج کو کیس سے الگ ہوجانا چاہئے ، ترجمان وزیراعظم
ویڈیو سامنے آنے کے بعد جج کو کیس سے الگ ہوجانا چاہئے ، ترجمان وزیراعظم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ویڈیو سامنے آجانے کے بعد میرے خیال میں جج کو کیس سے الگ کرلینا چاہئے ۔اے آر وائی نیوزکے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاہے ن لیگ پرانی ٹیپ ماسٹر ہے ، ویڈیو دو پارٹیوں کامعاملہ ہے ، اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آجانے کے بعد میرے خیال میں جج کو کیس سے الگ کرلینا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے وزیر بھی جیلوں میں ہیں ، علیم خان تین ماہ جیل میںرہ کر آئے ہیں اور سبطین خان بھی جیل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کھایا اور جتنا انجوائے کیا ، اس کا اتنا ہی احتساب ہورہا ہے ۔

مزید : قومی