وہ شخص پکڑا گیا جو صرف ایک فون کال کرکے تھرتھلی مچادیا کرتا تھا

وہ شخص پکڑا گیا جو صرف ایک فون کال کرکے تھرتھلی مچادیا کرتا تھا
وہ شخص پکڑا گیا جو صرف ایک فون کال کرکے تھرتھلی مچادیا کرتا تھا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کا جج بن کر سرکاری افسران سے کام نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انسداد بد عنوانی سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا جج بن کر سرکاری افسران کو فون کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خود کو ہائیکورٹ کا جج ظاہر کرکے اپنی مرضی سے سرکاری افسران کی تعیناتیاں کرائیں ۔ ملزم نے اپنے شناختی کارڈ پر بھی سابق وفاقی وزیر کا پتہ درج کرا رکھا تھا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -