کانسٹیبل کو شہید کرنیوالےدونوں ملزمان کو پولیس نے یکے بعددیگرے 2 مبینہ مقابلوں میں پار کردیا

 کانسٹیبل کو شہید کرنیوالےدونوں ملزمان کو پولیس نے یکے بعددیگرے 2 مبینہ ...
 کانسٹیبل کو شہید کرنیوالےدونوں ملزمان کو پولیس نے یکے بعددیگرے 2 مبینہ مقابلوں میں پار کردیا

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے دونوں ملزمان کو پولیس نے یکے بعددیگرے دو مبینہ مقابلوں میں پار کردیئے۔،پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوں واردات کے دوران پولیس کے ساتھ ہونیوالے مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تین روز قبل تھانہ میلہ کی حدود میں دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد حسنین تلہ کو قتل کرنیوالے دو ملزمان کوپولیس نےآدھے گھنٹے کے دوران دو مبینہ مقابلوں میں ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق پرانا بھلوال سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والا ملزم عامر شہزادچک 9جنوبی کے قریب پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔پولیس کاکہناہے کہ عامر شہزاد نامی ڈاکو نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ چک نمبر9جنوبی کے قریب سرفراز نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقت کیا تو کوٹ مومن روڑ پر چک 9کے قریب ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو جسکی شناخت عامر شہزاد کے نام سے ہوئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ کہ اس کادوسراساتھی وقاص کوٹ مومن کے قریب  ایک دوسرےپولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ماراگیا،دونوں ملزمان تھانہ میلہ میں تعینات کانسٹیبل محمدحسنین تلہ کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکووں میں وقاص پنڈی راوں اور عامر شہزاد میٹرے کے رہائشی ہیں،دونوں کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری طرف آئی جی پنجاب  ڈاکٹر شیعب دستگیر نےپولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -