ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مانتا ہوں کہ آپ نے بڑے سخت حالات دیکھیں ہیں، مگر انشاءاللہ اب ان سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ بس خود کو سپرد اللہ کرکے نماز پر توجہ دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار کا خانہ دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو اس میں آنے والے دنوں میں بڑی کامیابیاں ملیں گی اور سخت وقت کا ازالہ ہو جائے گا
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں جو کسی بھی قسم کا لالچ دے رہا ہے تو پھر فوری پیچھے ہٹ جائیں، بڑا نقصان ٹل جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ایک جانب سے کچھ رقم کا حصول ممکن ہو گا اور آپ کی ایک مشکل کا حل بھی ان شاءاللہ نکل آئے گا۔ آج کا دن ذہنی سکون دے گا آپ کو۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں، یہ بار بار وارننگ دی جا رہی ہے، سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ ہمارے حق میں جو اچھا ہوگا وہ کر دے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ ان پر گہری نظر رکھیں۔ امید ہے کہ آپ کو سابقہ جونقصانات ہیں اس کا ازالہ بھی ضرور مل جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
عقل مندی سے کام لیں۔ جذباتی پن مت کریں، ورنہ بہت کچھ آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ آپ کی صحت کا صدقہ بھی آج ہر صورت بنتا ہے دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بھی پریشانی نہیں ہے۔ اگر دوسروں کے معاملے میں آئے تو پھر حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن مالی طور پر بہتری کی ایک اچھی خبر لائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دن تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہونے لگے ہیں۔ اس کا احساس کرکے آپ خود کو بھی بدلیں اور اب باہر نکلیں اپنے روزگار پر محنت کرنے کے لئے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ملازمت پیشہ افراد کو تبادلے کے لئے ذہنی طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے اور آج ایک بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ بس دل سے ہر طرح کا غصہ نکال دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بھی پریشانی نہیں ہے آج۔ آپ اپنے مقاصد کی جانب اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔ ان شاءاللہ وہ آپ کے لئے آسانیاں ضرور دے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے کام کو چھوڑنے کا سوچیں بھی مت۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو اسی میں فائدہ ملے گا اور کافی کچھ تبدیل بھی ہوگا۔ آپ کے حق ہی میں ہوگا، ان شاءاللہ