سانحہ آرمی پبلک سکول، کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجوادی

سانحہ آرمی پبلک سکول، کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن نے رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیجوا دی کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے کمیشن نے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اور والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے 2018میں شہدا کے والدین کی درخواست پر سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہ مقرر کیا تھا تحقیقاتی کمیشن نے کام مکمل کرنے کے بعد سر بمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیجوا دی ہے کمیشن کے ترجمان عمران اللہ کے مطابق آرمی پبلک سکول انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی گئی ہے کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں جس میں 101 گواہان، 31 پولیس اہلکارپاک فوج اور دیگر افیسرز کے بیانات شامل ہیں کمیشن میں اس وقت کے آئی جی پولیس، کورکمانڈر پشاور، سیکرٹری ہوم اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلی افیسر بھی شامل ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے شہدا کے والدین کی درخواست پرانکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ کمیشن 6 ماہ کے اندر رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرادیں