ایپکا ضلع مہمند کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر غلنئی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایپکا ضلع مہمند کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر غلنئی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی ...

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)ایپکا ضلع مہمند کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر غلنئی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، موجودہ حکومت ملازم کش پالیسیوں پر بھی اترآئی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیا جائے، ملازمین کا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایپکا ضلع مہمند نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اپیکا مہمند کے رہنماؤں حاجی عبدالوکیل، شمس، واصف خان، حبیب سید، اسراراور دیگر رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اب وہ ملازم کش پالیسیوں پر اترآچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں دوسو گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے جس کی وجہ سے غریب اور نچلے درجے کے ملازمین کے خاندان فاقہ کشیوں پر مجبور ہیں وہ معمولی سی تنخواہ پر اپنے سارے کنبے کے اخراجات کیسے اٹھائینگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دوسالہ دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جبکہ مہنگائی کی شرح میں دوسو گنا اضافہ کیا گیا ہے لہٰذا حکومت غریب سرکاری ملازمین کی حالت زار پر رحم کرکے ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح کو کم کرکے پھر بے شک ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھنی چاہیئے۔ اس سلسلے میں ایپکا کے رہنماؤں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبہ کو حل کریں ورنہ کسی بھی قسم کی احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -